12 جون 2012 - 19:30

افغانستان کے صوبہ وردک ميں ايک مني بس کے راستے ميں بم دھماکے سے کم ازکم دس افراد مارے گئے ہيں.

ابنا: صوبہ وردک کے گورنر ہاؤس کے ترجمان شہيد اللہ شاہد نے بتايا کہ افغان دارالحکومت کابل سے پينتيس کلوميٹر دور وردک ميں ايک مني بس کے راستے ميں ہونےوالے بم دھماکے ميں  دس افراد ہلاک ہوگئے-

اس واقعے  ميں ايک شخص زخمي بھي ہوا - مقامي عہديدار کے مطابق يہ دھما کہ بدھ کي صبح ساڑھے چھ بجے اس وقت ہوا جب صوبہ وردک کے علاقے افراسياب ميں ايک مني بس گذر رہي تھي- صوبہ وردک کے عہديداروں نے اس دھماکے کي ذمہ داري طالبان پر عائد کي ہے.......

/169